Chat with us

اگلے چار سالوں میں وہ پانچ انقلابی ٹیکنالوجیز

اگلے چار سال ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئے انقلاب کا آغاز کریں گے۔ مصنوعی ذہانت سے کوانٹم کمپیوٹنگ تک، پانچ ٹیکنالوجیز دنیا بدلنے کو تیار ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ 2030 کی دنیا کیسی ہوگی

اگلے چار سالوں میں وہ پانچ انقلابی ٹیکنالوجیز جو دنیا کا نقشہ بدل دیں گی

ایک ایسی دنیا جہاں گاڑیاں خود سواریاں لینے آئیں گی، ڈاکٹر آپ کی بیماری سے پہلے ہی علاج تجویز کر دیں گے، اور کمپیوٹر ایک لمحے میں ہزاروں سال کے حساب چٹکیوں میں لگا دیں گے

تحریر سید علی اصغر قادری

پیش لفظ: جب پہیے نے انسانیت کو ہلایا تھا

تصور کریں ایک زمانہ تھا جب انسان پیدل سفر کرتا تھا، پھر ایک دن کسی نے پہیے کا تصور پیش کیا۔ اس ایک ایجاد نے پوری انسانی تاریخ کا رخ بدل دیا۔ پھر آیا انٹرنیٹ کا دور، جس نے دنیا کو ایک گاؤں بنا دیا۔

آج، 2026 میں کھڑے ہو کر جب ہم آگے دیکھتے ہیں، تو ایک نیا انقلاب ہماری آنکھوں کے سامنے پنپ رہا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگلے چار سالوں میں دنیا ایسی ہوگی جو آج کے انسان کے لیے محض سائنس فکشن لگے گی۔

یہ کہانی ہے ان پانچ طاقتور ٹیکنالوجیز کی جو آنے والے چار سالوں میں ہمارے رہنے، سوچنے، کام کرنے اور خواب دیکھنے کا انداز بدل دیں گی۔

آئیے شروع کرتے ہیں ایجادات کی حیرت انگیز کہانی

باب اول: مصنوعی ذہانت، آنے والی دنیا کا دماغ

علی صبح اٹھتا ہے، اے آئی اسسٹنٹ پہلے ہی اسکی پسندیدہ چائے تیار کرچکا ہے۔ اب علی کے آفس جانے کا وقت ہوگیا ہے اسکا اسمارٹ ہوم کا اے آئی اسسٹنٹ یہ بھی جانتا ہے۔ جیسے ہی علی پورچ میں پہنچے، گاڑی کا دروازہ خود بخود کھل جاتا ہے۔ راستے میں اس کی گاڑی ٹریفک سے بچتے ہوئے بہترین راستہ اختیار کرتی ہے اور آفس تک پہنچاتی ہے۔

یہ کوئی فلم نہیں۔ یہ 2030 کی صبح ہوگی۔

اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت اب صرف ایک لفظ نہیں رہا۔ یہ آپ کے فون کی سفارشات میں ہے، آپ کے بینک کے سسٹم میں ہے، آپ کے ہسپتال کی تشخیص میں ہے۔  یعنی 2030 تک یہ ہر گھر، ہر دکان، ہر اسکول کا لازمی حصہ بن چکا ہوگا۔

کہاں کہاں؟

کارخانوں میں جہاں روبوٹس انسانی ہاتھوں کے ساتھ کام کریں گے۔ اسکولوں میں جہاں ہر بچےکا اے آئی ٹیوٹر ہوگا۔ ہسپتالوں میں جہاں اے آئی ڈاکٹروں کی غلطی کے امکان کو صفر کے قریب لے آئے گا۔ جو کاروبار آج ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو سمجھیں گے، کل وہی مارکیٹ کے بادشاہ ہونگے، جو نہیں سمجھیں گے وہ تاریخ کی کتابوں میں صرف ایک فُٹ نوٹ بن کر رہ جائیں گے۔

مستقبل ان کاروباروں کا ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنا سیکھیں گے، نہ کہ اس سے مقابلہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کا۔

باب دوم: خودکار ٹرانسپورٹ، جب گاڑیاں خود سواریاں لینے آئیں گی

ایک بوڑھی خاتون، جو آج کل ڈرائیونگ کی وجہ سے گھر میں محصور ہے، 2030 میں اپنے اسمارٹ فون پر ایک بٹن دباتی ہے۔ کچھ لمحوں میں ایک بغیر ڈرائیور کی ٹیکسی اس کے دروازے پر آ جاتی ہے۔ وہ آرام سے بیٹھتی ہے، گاڑی خود اسے اس کے پسندیدہ پارک لے جاتی ہے۔

یہ تصور نہیں، یہ آنے والی حقیقت ہے۔

اے آئی خود کار نظام پر مبنی گاڑیاں، ڈیلیوری ڈرونز پہلے ہی آزمائے جا چکے ہیں۔ 2030 تک سڑکیں ان گاڑیوں سے بھری ہوں گی جو ایک دوسرے سے “باتیں” کریں گی اور ایک دوسرے کے راستے میں آنے سے پہلے ہی راستہ بدل لیں گی۔

اس سے کیا بدلے گا؟

سڑک حادثات میں نمایاں کمی
تیز اور سستی لاجسٹکس
بزرگوں اور معذور افراد کے لیے آزادی
ٹریفک جام کا خاتمہ

کاروباروں کے لیے یہ صرف سہولت نہیں، ایک انقلاب ہے۔ سپلائی چین اتنی مؤثر ہو جائے گی جتنی آج تک کبھی نہیں تھی۔

باب سوم: اسمارٹ ہیلتھ کیئر، جب آپ کی گھڑی آپ کا ڈاکٹر بن جائے گا

علی کی اسمارٹ واچ رات کو 3 بجے ایک ہلکی سی بے چینی محسوس کرتی ہے، دل کی دھڑکن میں ایک معمولی سی تبدیلی۔ فوراً یہ سگنل اس کے ڈاکٹر کے سسٹم کو جاتا ہے۔ صبح اٹھنے سے پہلے ہی ڈاکٹر کا فون آتا ہے: علی صاحب، آج آپ ہسپتال آ جائیں، ہم نے کچھ دیکھا ہے۔

بیماری پھیلنے سے پہلے ہی روک دی جاتی ہے۔

یہ ہے اسمارٹ ہیلتھ کیئر کا مستقبل۔ اب اپائمنٹ اور انتظار نہیں، پیشگی اقدام ہے۔ ویئر ایبل ڈیوائسز، ریموٹ مانیٹرنگ، جینومک میڈیسن یہ سب مل کر ایک ایسی طب بنائیں گے جو ہر انسان کے لیے منفرد ہوگی۔

سن دوہزار تیس کا ہسپتال کیسا ہوگا؟

زیادہ ذاتی نوعیت کا علاج
عام آدمی کی پہنچ میں
پہلے سے کہیں زیادہ درست تشخیص
بیماری سے پہلے ہی صحت

اب ڈاکٹر صرف علاج نہیں کریں گے، وہ بیماری کو آنے سے پہلے ہی روک دیں گے۔

باب چہارم: کوانٹم کمپیوٹنگ کے ذریعے جب ناممکن، ممکن بن جائے گا

فرض کریں ایک مسئلہ ہے جو آج کے سب سے طاقتور سپر کمپیوٹر کو پراسز کرنے میں سالوں لگادے، کوانٹم کمپیوٹر اسے چند منٹوں میں حل کر دے گا۔

یہ جادو نہیں، یہ فزکس ہے ، کیوبٹس کی دنیا، جہاں ایک بٹ ایک وقت میں صفر بھی ہو سکتا ہے اور ایک بھی۔

یہ طاقت کہاں استعمال ہوگی؟

نئی ادویات کی دریافت، جو آج ناممکن ہیں
مالیاتی ماڈلز جو معیشت کو بدل دیں گے
ایسی سائبر سیکیورٹی جسے توڑنا ناممکن ہوگا
موسمیاتی تبدیلی کے حل
جینیاتی بیماریوں کا خاتمہ

کوانٹم کمپیوٹنگ وہ چابی ہے جو ان دروازوں کو کھولے گی جو آج تک بند ہیں۔

باب پنجم: پائیدار ٹیکنالوجی، ایک سرسبز مستقبل کی تعمیر

کراچی کی ایک عمارت اپنی چھت پر لگی شمسی پینلز سے اتنی بجلی پیدا کر رہی ہے کہ پورا محلہ روشن ہے۔ کراچی کی سڑکوں پر صرف الیکٹرک گاڑیاں چل رہی ہیں اور ہوا اتنی صاف ہے کہ بچے بغیر ماسک کے کھیل رہے ہیں۔

یہ تصور 2030 تک حقیقت بن سکتا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج صرف سیاستدانوں کا نہیں، ٹیکنالوجسٹ کا بھی ہے۔ اور ٹیکنالوجی جواب دے رہی ہے، اسمارٹ سٹیز، جدید بیٹریاں، ہوا سے بجلی، اور ماحول دوست کارخانے۔

دوہزار تیس کی سرسبز دنیا میں

توانائی مفت کے قریب
شہر خود اپنی صفائی کریں گے
کاربن اخراج تاریخ بن جائے گا
کاروبار ماحول دوستی میں مسابقہ کریں گے

کاروباری اداروں کے لیے ابھی تیاری کا وقت ہے یا پھر پچھتاوا؟

چاہے آپ ایک چھوٹی سی دکان چلاتے ہیں یا ایک بڑی فیکٹری، یہ انقلاب آپ کو متاثر کرے گا  چاہے آپ تیار ہوں یا نہیں۔

جو کاروبار آج ڈیجیٹل ہو رہے ہیں، کل وہ عالمی منڈی میں مقابلہ کریں گے۔ جو نہیں ہوں گے، وہ مقامی منڈی میں بھی پیچھے رہ جائیں گے۔

آپ کا اگلا قدم کیا ہونا چاہیے؟

اپنی ویب سائٹ بنوائیں یا جدید بنوائیں
ای کامرس میں قدم رکھیں
اے آئی ٹولز سیکھیں اور استعمال کریں
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو سمجھیں

اپنے کاروبار کو آج کے لیے نہیں، کل کے لیے بنائیں

مستقبل صرف بڑی کمپنیوں کا نہیں ہوگا۔ چھوٹے کاروبار بھی عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں گے بشرطیکہ وہ آج تیاری کریں۔

اس نئے سفر میں ساقی ٹیک آپ کا ساتھی

ساقی ٹیک کا یقین ہے کہ جدید ٹیکنالوجی صرف بڑی کارپوریشنز کا حق نہیں، یہ ہر کاروبار کی دسترس میں ہونی چاہیے۔

چھ سال سے زائد تجربہ، پانچ سو سے زائد منصوبے اور 6 ممالک میں تین سو سے مطمئن کسٹمرز ہماری ایک قیمتی، مظبوط ڈیجیٹل شناخت ہیں۔

ہم آپ کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

پروفیشنل ویب سائٹ ڈیولپمنٹ جو آپ کی ڈیجیٹل شناخت بن کر آپکا پیغام دنیا بھر میں پہنچائے
ای کامرس سلوشنز جو آپ کو عالمی منڈی سے جوڑیں
بزنس پورٹلز جو آپریشنز کو آسان بنائیں

ایس ای او آپٹیمائزیشن جو گوگل پر آپ کی آواز بنے
اے آئی انٹیگریشن جو آپ کے کاروبار کو مستقبل کے لیے تیار کرے

گرافک ڈیزائننگ جو پہلی نظر میں دل جیت لے

ہمارا مشن

چھوٹے بڑے تمام کاروباری اداروں کے خیالات کو ڈیجیٹل حقیقت میں تبدیل کرنا اور انہیں مستقبل کی ٹیکنالوجی کے لیے تیار کرنا۔

اختتام: مستقبل کا انتظار مت کیجئے، اسے تعمیر کیجئے

دو ہزار تیس کی دنیا آج کی دنیا سے بہت مختلف ہوگی۔ یہ پانچ ٹیکنالوجیز،

مصنوعی ذہانت، خودکار ٹرانسپورٹ، اسمارٹ ہیلتھ کیئر، کوانٹم کمپیوٹنگ، اور پائیدار ٹیکنالوجی محض رجحانات نہیں، یہ آنے والے دور کی بنیادیں ہیں۔

جو آج تیاری کریں گے، کل وہی قیادت کریں گے۔

مستقبل کوئی ایسی چیز نہیں جس کا انتظار کیا جائے۔

مستقبل وہ ہے جسے ہم خود تعمیر کرتے ہیں۔

ساقی ٹیک سے رابطہ کریں

SAAQi Tech Where Code Meets Conviction Turning Ideas Into Digital Reality

www.saaqitech.com
info@saaqitech.com
+92 335 3450067